سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہوگا

Published on May 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ عرب میڈیا کے مطابق پہلا روزہ 6 مئی بروز پیر کو ہو گا۔ امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔ادھر پاکستانی محکمہ موسمیات نے اتوار کو رمضان کا چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کر دی۔ نیا چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی۔ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان بھر میں کہیں بھی 29 منٹ سے زائد نہیں ہو گا۔ چاند نظرآنے کے لیے غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق بھی کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy