نوشہروفیروز (یواین پی)قومی شاہراہ پر سدھوجا کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے کے۔سبب مسافر کوچ الٹ گئی, تین مسافر جاں بحق, 15سے زائد زخمی۔قومی شاہراہ پر سدھوجا کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق جبکہ 15سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں مسافر کوچ ڈیرہ غازی خان سے کراچی جارہی تھی,۔فوتی و زخمیوں کو مورو اور نوشہروفیروز کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور حادثے کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے ڈاکٹرز کی جانب سے زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کی گئی زخمیوں میں سرفراز احمد, سجاد احمد لغاری, شہزاد حسین, ثقلین مستوئی, یاسر سواتی, نیاز مستوئی و دیگر شامل ہیں, جاں بحق مسافر قاری حافظ غلام قادر تبسم کی نعش مورو اسپتال منتقل کی گئی جبکہ دو افراد کی نعشیں نوشہروفیروز اسپتال منتقل کی گئیں ہیں جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ابتدائی تفشیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثہ کوچ ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث پیش آیا۔پولیس کی جانب سے کہا ہے کہ اس موقع کی مزید تفشیش کررہے ہیں۔حتمی رپورٹ کے بعد آپ کو بتایا جائے گا۔