لاہور ۔۔۔20 رکنی قومی فٹ بال ٹیم لبنان کی قومی فٹبال ٹیم کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے لاہورایئر پورٹ سے لبنان روانہ ہو گئی۔ میچ لبنان کے تاریخی شہر بیروت کے سپور ٹنگ سٹی اسٹیڈیم میں کل پاکستانی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے کھیلا جائے گا ۔ نیشنل ہیڈ کوچ شاملان مبارک بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔اس سے قبل شاملان مبارک کی زیر نگرانی ایک سلیکشن اور ٹریننگ کیمپ فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاؤن میں ہوا، جس کے بعد دورہ لبنان کے لئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا،کھلاڑیوں میں کلیم اللہ(کے آر ایل )کپتان،فیصل اقبال (این بی پی )نائب کپتان1، صدام حسین(کے آرایل )نائب کپتان 2،احسان اللہ (ایچ بی ایل)، محمد سفیا ن آصف (پی اے ایف)، نوید احمد(نیوی)، محمد بلال (واپڈا) ٗ اظہار اللہ(زیڈ ٹی بی ایل )، شیر علی(این بی پی )، بلاول الرحمان (کے آر ایل)، محمود خان(کے آر ایل)، محمد ریاض(کے ای ایس ای)، شاہد ضمیر(آرمی)، منصور خان(پی اے ایف)، سعد اللہ(کے آر ایل)، محمد احمد(واپڈا)، محسن علی(نیوی)، احسان اللہ(کے آرایل)، ثاقب حنیف (کے آرایل)، محمد سہیل (زیڈ ٹی بی ایل) شامل ہیں،ٹیم آفیشلزمیں ہیڈ کوچ محمد شاملان مبارک کے علاوہ مینیجر و فزیو کامران مہدی،اسسٹنٹ کوچ حسن بلوچ،اسسٹنٹ کوچ تنویراحمد، اسسٹنٹ مینیجراصغر خان انجم، گو ل کیپر کوچ محمد اسلم خان شامل ہیں۔