بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ، خاتون اور 12 سالہ بچہ شہید

Published on May 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹرز پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی، شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی اور کوٹ کٹیرا سیکٹرز میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سال کی نسرین بی بی اور 12 سالہ بچہ محمد زاہد شہید ہو گئے جبکہ سونیا بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ تتہ پانی اور کوٹ کٹیرا میں وفقے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes