امریکہ سے کشیدگی: ایرانی ریال میں گراوٹ، 7 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ

Published on May 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

تہران: (یواین پی) امریکہ اور ایران میں جاری کشیدگی کے بعد تہران کی کرنسی میں گراوٹ دیکھنے آ رہی ہے۔ ایرانی ریال کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ ایران میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ایرانی ریال میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔مختلف فارن ایکسچینج ویب سائٹس کے مطابق غیر سرکاری مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 154,000 ایرانی ریال تک نوٹ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے یہ ایرانی کرنسی کی کم ترین قیمت ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题