ضمانت کی معیاد ختم، سابق وزیراعظم نواز شریف واپس جیل چلے گئے

Published on May 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل واپسی کے موقع پر لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی قافلے کے ہمراہ تھی، کارکن ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے رہے۔ ملحقہ راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف قافلے کے ہمراہ جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل کیلئے روانہ ہوئے تو ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ساتھ موجود تھیں جبکہ حمزہ شہباز گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے۔میاں نواز شریف اپنی رہائشگاہ سے جیل منتقل ہونے کیلئے نکلے تو اس موقع پر لیگی کارکنوں نے ان کے حق میں نعرہ بازی کی اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے۔متوالوں نے سارے راستے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ نواز شریف ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر میں مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز لگائے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy