میگھا جی،ساجد علی ساجد،مناحل فریدی،حنا ملک،علی چوہدری،کامران حیات اور ڈاکٹر بی اے خرم کا اظہار افسوس
لاہور(یواین پی) سپر سٹار میگھا جی،فلم ڈائریکٹرمحمد ساجد علی ساجد،سنگر مناحل فریدی،سنگرحنا ملک،شاعر اسحاق ڈار،اسٹیج ڈائریکٹرایم اے ٹھاکر،اداکار علی چوہدری،انٹر نیشنل پروموٹرکامران حیات اور المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری و رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم نے داتا دربار کے قریب ہونے والے بم دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی ریاست کو کھلا چیلنج ہے جس کو نکیل ڈالنی ہوگی یہ دہشت گردی حکومت کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے اس دہشت گردی کا شکار ناحق اور معصوم لوگ ہوئے ہیں جن کی شہادتوں پر ہر کوئی اشک بار ہے دہشت گردوں نے ماہ مقدس کا خیال بھی نہیں کیا حکومت اس واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے انہو ں نے انسانیت کو اپنی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا ہے