سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی جدہ میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ملاقات۔

Published on May 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments


جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے جدہ پاکستان جرنلسٹ فورم کےوفد سے ملاقات کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے مختلف سوالات کے جوابات دیئےکچھ کمپنیوں میں پاکستانی کارکنوں کے مسائل کے بارے میں ایک سوال پر، سفیر نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر ان کمپنیوں کے سربراہان سے رابطہ میں ہیں اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کارکنوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سکولوں کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا ایک پانچ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو معاملات کو دیکھ رہی ہے سفیر پاکستان کو انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن کی منجمنٹ کمیٹی کی نااہلی اڈٹ رپورٹ اور اضافی فیسوں کا والدین پر بوجھ اور دیگر کمیونٹی مسائل کے بارے آگاہ کیا گیا سعودی عرب میں لیبر کی ضروریات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے اور بڑھتی ہوئی معیشت میں مزدور کا اہم کردار ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کو زیادہ پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ کارکن بھیجنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کےمعاہدے پر گفت و شنید جاری ہے اور امید ہے کہ یہ جلد ہی اسکو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے معاملات میں صحافیوں کی طرف سے دکھائی جانے والی دلچسپی کی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں اس کی تعمیری کردار ادا کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme