پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیابی کیلئے محنت کر رہے ہیں کامران حیات

Published on May 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

شوبز کی نامور شخصیات کی شرکت نے تقریب کا چار چاند لگادیئے،رسنگرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا
لاہور(یواین پی)انڈس ایوارڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل پروموٹر کامران حیات نے کہاکہ پوری دنیا کے فنکاراور بزنس پرسن ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سے بزنس لے رہے ہیں عرصہ 10سال قبل جب لوگوں میں سوشل میڈیا کی مہم شروع کی تو ہماری حوصلہ شکنی کی گئی مگر کانٹوں کی سیج پر چل کر صرف پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیابی کیلئے محنت جاری رکھی اور ملک کی اہم لاتعدادشخصیات سمیت تمام فنکاروں کو سوشل میڈیا کی پاور دیکھائی موقع پر موجود سکرین پر انڈیا سمیت بے شمار نامور فنکاروں کی ویب سائٹ کا حوالہ بھی دیا۔ انڈس ایوارڈ کی تقریب میں ڈاکٹربی اے خرم ،ساجد علی ساجد،طارق طافو ، سپر سٹار میگا جی ، آئرہ عمر، مسکان جے، احمد نواز ،فرح± انور،کریم خان ،حسن آفریدی ،مناحل فریدی ،حنا ملک ،امیر احمدسمیت نامور گلوکاروں نے شرکت کی اورسنگرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا اس موقع پر موسٹ سینئر تجزیہ نگار نجی ٹی وی کے آنر سید فریاد گیلانی ،سینئر اینکر چوہدری صفدر برنالی ، برگیڈیر غضنفر علی ، ڈاکٹر شفیق ایڈیشنل ڈی آنی جی ایف آئی اے،اسد اکرام بیگ ، نعیم گل یوسف زائی نے بھی خصوصی شرکت کینڈس ایوارڈ کی شاندار کمپئرنگ پر شائقین نے معروف ہوسٹ اینکر پرسن عباس رائے کو داد دی اور شاندار ایونٹ اورگنائزر کرنے پر کامران حیات ، ارم کامران، عباس رائے ، کریم خان کی حوصلہ افزائی فنکاروں نے ریڈ کار پٹ پر کی اور کہا ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme