نیشنل ہائی وے پر ہائی ایس وین ٹائر برسٹ ہونے سے حادثے کا شکار

Published on May 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)نیشنل ہائی وے پر ہائی ایس وین ٹائر برسٹ ہونے سے حادثے کا شکار اداکار و انسپکٹر ایس آر پی سید امتیاز شاہ اور خاتون جانبحق چھ زخمی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر مورو کے قریب کراچی سے شکار پور جانے والی ہائی ایس وین ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے کلٹی ہوگئی جس کے نتیجے میں ایس آر پی انسپکٹر اور اداکار سید امتیازعلی شاہ اور مسمات آمنہ شاہ شدید زخمی ہوگئے جو کسی بھی طبی امداد ملنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع ہر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے موٹروے پولیس اور مقامی پولیس کے جوانوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جانبحق افراد کو تعلقہ اسپتال مورو پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دی زخمیوں شبانہ بی بی شبنم بی بی حسنین شاہ سینگارعلی شاہ اور بختیار علی شاہ شامل ہیں بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار خاندان کراچی سے شکار پور اپنے کسی عزیز کی تعزیت کے لیے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے اس اتفاقی حادثے کی رپورٹ درس تھانے میں کروادی گئی ہے۔۔۔۔۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes