لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مشکل وقت عارضی ہے، جلد ختم ہو جائے گا، حکومت پائیدار ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔سردار عثمان بزدار نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی حکومت 70 برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، ماضی کی حکومتوں کی طرح بلند و بانگ دعوے نہیں کئے، کمزور طبقوں کے معیار زندگی کو بلند کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا لوٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا ہے، اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔