رمضان میں یہ پھل ضرور کھائیں

Published on May 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ماہِ رمضان کا آغاز ہو چُکا ہے اور افطار کے وقت کس کا دل نہیں کرتا کہ دستر خوان پر پھل نہ سجے ہوں۔اگر تو آپ رمضان کے دوران اپنے جسم کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو بازار میں عام دستیاب ان چند پھلوں کو افطار میں استعمال کرنا اپنی عادت بنا لیں جن کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے۔ویسے تو ہو سکتا کہ سب کو معلوم ہو کہ کیلوں میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے مگر آڑو میں جسم کے لیے ضروری اس منرل کی مقدار ایک درمیانے سائز کے کیلے سے زیاد ہوتی ہے جو اعصابی طاقت کو بڑھانے کے ساتھ پٹھوں کی صحت بھی بہتر بناتی ہے۔ آڑو کی جِلد اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور وہ لوگ جو اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں ان کے لیے آڑو کسی بھی غذا میں مٹھاس بڑھانے کے لیے ایک صحت مند ذریعہ ہے۔
انناس۔یہ بھی کافی آسانی سے مل جانے والا پھل ہے جسے کسی بھی شکل جیسے خشک، منجمند وغیرہ میں استعمال کیا جائے تو یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہی ثابت ہوتا ہے۔ آم تو پھلوں کا بادشاہ ہے اور گرمیوں میں اس کے بغیر اکثر افراد کا گزارہ نہیں ہوتا۔ اس میں ایک جُز بیٹا کیروٹین بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ہڈیوں کی نشوونما کے لیے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے جبکہ بینائی کے لیے بھی یہ وٹامن بہت ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح اس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes