انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں‌ ڈالر برابر، ریٹ 147 تک جا پہنچا

Published on May 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

کراچی: (یواین پی) انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 5 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے بڑھ گئی اور دونوں ریٹ 147 روپے پر جا پہنچے۔ دوسری جانب پاکستان کے غیرملکی قرضے 106 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
کپتان کی سربراہی میں غیرملکی قرضوں کی سنچری مکمل، 106 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2018 کے بعد قرضے 10 ارب ڈالر بڑھ گئے جن کا مارچ 2018 میں حجم 92 ارب ڈالر تھا۔آئی ایم ایف سے معاہدے اور پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اضافے کے اثرات ڈالر کے ریٹ پر دیکھنے میں آ رہے ہیں جو سنبھالے نہیں سنبھل رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے بڑھ گیا اور دونوں ریٹ برابرہو کر 147 روپے پر جا پہنچے۔تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی قرضے بڑھنے اور آئی ایم ایف معاہدے سے روپیہ پر دباو بڑھا ہے جس کے سبب ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog