وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رمضان بازار وہاڑی،اراضی ریکارڈ سنٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا اچانک وزٹ کیا۔ رمضان بازار میں سبزیوں، چینی،آٹا اورفیئرپرائس شاپ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ رمضان بازار میں اشیا ءخوردونوش کی دستیاب کی یقینی بنایا جائے انہوں نے رمضان بازار میں خریداروں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل دریافت کیے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے خریداروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے اوررمضان بازار میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین سے گفتگو کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔اراضی ریکارڈ سنٹر پر فرسٹ کم اینڈ فرسٹ سرو کو پالیسی کومدنظررکھاجائے۔بعدازاںڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی،الٹراساؤنڈ،ایکسرے،لیبارٹری اور چلڈرن وارڈ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی ادویات و سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال سے ملنے والی ادویات اور سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ایمرجنسی،لیبارٹری اور چلڈرن وارڈ میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے چلڈرن وارڈ کی تعمیر و مرمت اور تزئین وآرائش کرنے کی بھی ہدایت جا ری کی تاکہ مریضوں کو زیادہ بہتر انداز میں سہو لیات فراہم کی جاسکیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین اور ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل ، ڈاکٹر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حفیظ احمداور ڈاکٹر ثناءاللہ بھی موجود تھے۔