اخروٹ کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول کیا جا سکتا ہے نئی تحقیق

Published on May 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

 اخروٹ کے کئی فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ اس جادوئی میوے کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ نئی تحقیق ’امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن‘ کے تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اخروٹ میں پولی فینولز نامی مرکبات پائے جاتے ہیں تو لوگوں کو دل کے امراض سے بچاتے ہیں اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے پر بھی مدد دیتے ہیں۔

تجرباتی طورپر ماہرین نے 30 سے 65 سال تک کے 45 شرکا کوشامل کیا جو یا تو زائد وزن کے تھے یا موٹاپے کی فہرست میں شمار ہوتے تھے۔ تمام شرکا کو دو ہفتوں تک مشاہدے میں رکھا گیا ۔ انہیں خاص غذا دی گئی جس میں 12 فیصد کیلیوری سیرشدہ (سیچوریٹڈ) چکنائی سے لی گئی تھیں۔

اگلے مرحلے میں تمام شرکا کو تین حصوں میں بانٹ کر چھ ہفتے تک کم سیرشدہ چکنائی کی خوراک دی گئیں۔ ان میں ایک گروہ کو اخروٹ، دوسرے کو اخروٹ کے بنا پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز اور دیگر غذائیں دی گئیں جبکہ تیسرے گروہ کو اخروٹ کے ساتھ دیگر چکنائی والی غذا کھلائی گئی۔

چھ ہفتوں بعد دیکھا گیا کہ جس گروہ نے صرف اخروٹ کھائے تھے ان میں صحتمند دل کے طبی آثار بہتر نظر آئے اور بلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق رہا۔

اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر بہتر رہتا ہے اور اگر بلڈ پریشر قابو میں رہے تو امراضِ قلب اور فالج (اسٹروک) کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اسی بنا پر ماہرین اخروٹ کے باقاعدہ استعمال پر زور دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes