بالاکوٹ( یواین پی)بالاکوٹ کے مرکزی ایوب پُل کی عجلت میں شروع کیے جانے والے تعمیراتی کام نے سینکڑوں سیاحوں اور ہزاروں افراد کو متاثر کر دیا،متبادل راستے حسہ پُل کی بندش اور گڑھی حبیب اللہ تا بالاکوٹ فارم ٹو مارکیٹ روڈ کے تعمیراتی کام نے ٹریفک کو متاثر کر کے ماہ رمضان میں لاکھوں افراد کو نئے عذاب سے دوچار کر دیا ہے جبکہ روزانہ کی بارشوں نے ایوب پل کے تعمیراتی کام بھی متاثر کر دیا،واضح رہے کہ چار روز قبل بالاکوٹ میں ایوب پل کوتعمیراتی ادھورا کام مکمل کرنے کی نیت سے دوسری بار بند کیا گیا ہے جبکہ ا س سے قبل 2005کے زلزلہ میں بھی ایوب پل متاثر ہو چکا ہے، ایوب پُل بندش سے بالاکوٹ کےکاروباری طبقہ پہلے ہی متاثر تھا کہ بالائی علاقوں میں موجود سینکڑوں سیاحوں کو بھی متبادل راستہ نہ ملنے کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں ،اسی طرح پل کی بندش کے باعث کاروبار زندگی سخت متاثر اور خریداروں کی کمی کے باعث بے روزگاری نے پنجے گاڑھنے شروع کر دیے ہیں،ایوب پل کے ساتھ حسہ پل کی بندش اور فارم ٹو مارکیٹ روڈ کی تعمیرات سے پیدا شدہ رکاوٹوں سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کے خطرات موجود ہیں۔