لاہور: (یواین پی) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین لاہور میں دوسرے روز بھی ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی وزرا سے ملاقاتوں میں مصروف رہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر دوسرے روز بھی ارکان پارلیمنٹ اور پنجاب کے صوبائی وزرا سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔جہانگیر ترین سے پنجاب کے صوبائی وزیر حسین جہانیہ گردیزی نے ملاقات کی اور اپنی وزارت اور صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر زکوۃ شوکت علی لالیکا، صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار وڑائچ اور صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔رکن قومی اسمبلی سردار طالب نکئی نے بھی رہنما تحریک انصاف سے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی شکیل شاہد اور نذیر چوہان کی بھی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔