لاہور(یواین پی) ممتازعالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔گفتگو کرتے ہوئےمولانا طارق جمیل نے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن کا مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہے۔طارق جمیل نے کہا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، لیکن فضولیات میں حصہ لینا ٹھیک نہیں ہے۔