لالہ موسیٰ (یواین پی)قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب تھا۔ قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی تو وہ اسے ادھوری چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات اور رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی حادثاتی موت پر ان سے دلی ہمدردی، دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین اور خاندان کو صبر عطا کرے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی جانب سے قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ سے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا۔ میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہوں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کا دکھ ناقابل برداشت ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ ہے۔