انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

Published on May 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

لندن: (یواین پی) انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھا ون ڈے 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-3 سے برتری بھی حاصل ہو گئی۔ جیسن روئے نے جارحانہ بلے بازی کر کے بٹلر الیون کو میچ جتوایا۔ بین اسٹوکس نے نصف سنچری بنائی جبکہ بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں نویں سنچری بنائی جو رائیگاں گئی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 340 رنز بنائے۔ امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ امام چوتھے اوورز کی دوسری گیند پر انجرڈ ہو کر پویلین واپس چلے گئے۔گرین شرٹس کے پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین فخر زمان تھے جو 57 رنز پر کوران کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ دوسری وکٹ محمد حفیظ کی گری جنہوں نے 59 سکور کی باری کھیلی۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین بابر اعظم تھے جو 115 سکور بنا کر کوران کی گیند پر آرچر کو کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کو چوتھا نقصان آصف علی کی شکل میں اٹھانا پڑا وہ 17 رنز بنا کر آرچر کا شکار بن گئے۔ پانچویں کھلاڑی آل رائونڈر عماد وسیم 12 رنز پر کوران کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ چھٹی وکٹ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی گری جب وہ اپنی غلطی کی وجہ سے مارک وڈ کی گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے۔ انہوں نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد 21 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ امام الحق ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد دوبارہ کھیلنے آئے تو 6 سکور بنا سکے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کوران نے 4، ووڈ نے 2 اور آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes