ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد شہر سٹریٹ لائٹ سے محروم شام ہوتے ہی پورا شہر گھٹا ٹوپ اندھیرے کا شکار ہو جاتا ہے سڑکات پر کئی حادثات رو نما ہو چکے ہیں شہریوں کے شام کے بعد پیدل چلنا بھی محال ہو جاتا ہے ہارون آباد کی سٹریٹ لائٹس کا نظام بحال کیا جائے اگر بجلی کی سٹریٹ کی لائٹس نصب نہیں کی جاسکتی تو حکمران اس شہر کے کھمبوں پر ایک ایک لالٹین ہی لٹکا دیں تاکہ شہر میں دھیمی سی روشنی تو ہو سکے اوریہ ایک جیتا جاگتا قدیم شہری دے سکے ۔اہل ہارون آباد کا مطالبہ ہارون آباد کو سٹریٹ لائٹس سے محروم ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے سبب شام ہوتے ہی شہر تاریکی میں دوب جاتا ہے اور گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ٹریفک کے سنگین حادثات بھی رونما ہوتے ہیں راہگیروں کا پیدل چلنا بھی محال ہوجاتا ہے کیونکہ اندھیر ی سڑکوں پر کسی بھی گڑھے میں گرنے کا خدشہ ہر وقت سر پر ہوتا ہے اور روشنی نہ ہونے کے سبب ذہن پر خوف بھی ہوتا ہے شہریوں محمد ایوب،محمد امجد ،سیف اللہ سیفی ،محمدشکیل بٹ ،تصور حسین،محمد شہزاد ،احمد علی ،محمد نوید انجم ،محمد ندیم ،محمد سرور ،خالد محمود ودیگرکا کہنا ہے کہ ہارون آباد کو سٹریٹ لائٹس سے محروم ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اگر بجلی کی سٹریٹ لائٹس نصب نہیں ہو سکتیں تو کم از کم اس شہر کی اہم سڑکات کے کھمبوں پر لالٹین ہی لٹکا دی جائیں تاکہ ان کی دھیمی دھیمی روشنی احساس دلا سکے کہ اس جدید دور میں بھی عہد قدیم کا شہر بھی موجود ہے اور شہری بھی ماضی کے شہر جیسے احساس کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں گے ۔