امریکہ ایران کشیدگی، سعودی عرب نے خلیجی ریاستوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

Published on May 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر خلیجی اور عرب ریاستوں کے رہنماؤں کو ہنگامی طور پر 30 مئی کو مدعو کرلیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن حملے کی صورت میں پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔امریکا ایران کشیدگی پر سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا، 30 مئی کو مکہ میں دونوں تنظیموں کا اجلاس ہو گا۔اجلاس میں امریکا ایران کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے سعودی عرب ایران سے جنگ نہیں چاہتا لیکن ان پر حملے کی صورت میں پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے کہ وہ کیا کرتا ہے۔سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل امریکا کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog