اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ بلدیاتی اداروں کیلئے بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔بینکنگ کورٹ کراچی کیلئے جج کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔