اسلام آباد (یواین پی) وزارت سائنس وٹیکنالوجی نےقمری کیلنڈر تیارکرلیاجبکہ اس حوالے سے مزید مشاورت کیلئے کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو ارسال کردیا گیا ہے۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے درخواست کی ہے کہ قمری کیلنڈرپر 5 روزمیں رائےدی جائے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال عیدالفطر 5 جون کوہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ 12 اگست کوہونےکاامکان ہے۔2020 میں یکم رمضان 25اپریل، عیدالفطر 24 مئی کوہوگی اور عیدالاضحیٰ 31 جولائی کوہونےکاامکان ہے۔ 2023 میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ، عیدالفطر 22 اپریل اور عیدالاضحیٰ 29 جون کوہونےکاامکان ہے۔2024 میں یکم رمضان المبارک 12مارچ اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔