اسلام آباد: (یواین پی) ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے سفارتخانے میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ اس موقع پر ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ایران کے خلاف طبلِ جنگ بجایا جا رہا ہے۔مہدی ہنردوست نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں، ہم گزشتہ چار دہائیوں سے ان دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم نے امریکا اور یورپین ممالک کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ بھی کر کے دیکھ لیا۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ہی ایٹمی معاہدہ طے پایا جسے امریکا نے یکطرفہ طور پر ختم کر دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات زہر سے کم نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں کریں گے، مگر جواب ضرور دیں گے۔ ہمارا جواب ہماری ہمت سے دیا جائے گا۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے پہلے ہی خطے میں کئی جنگوں کے نتیجہ میں تباہی پھیلائی ہے۔