قذافی اسٹیڈیم پنجابی کمپلیکس ہال نمبر ایک کی عیدنیلامی کا میلہ ایم اے ٹھاکرنے لوٹ لیا

Published on May 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے اسپیشل اسٹیج ڈرامہ میگا کاسٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گاایم اے ٹھاکر
لاہور(یواین پی)قذافی اسٹیڈیم الحمرا ہال نمبر ایک کی عیدنیلامی کا میلہ معروف ایکٹر ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پہ قذافی اسٹیڈیم الحمرا ہال نمبرایک میں اسٹیج ڈرامہ کے لئے بولی ہوئی جو معروف ایکٹر ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے22لاکھ میں اپنے نام کر لیا اس موقع پہ یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب میرے اللہ کا کرم ہے کہ مجھے عزت عطا کی، عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے اسپیشل اسٹیج ڈرامہ میگا کاسٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس کا اسکرپٹ مضبوط اور کہانی اصلاحی پہلو کو مدنظر رکھ کر ہوگی یہ ایک فل کامیڈی فیملی اسٹیج ڈرامہ ہوگا جو شائقین ڈرامہ مدتوں یاد رکھیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes