ممبئی(یوا ین پی) معروف اداکار و فلمساز انیل کپور نے کئی عرصے بعد فلم ’خوبصورت‘ میں اپنی بیٹی سونم کپور کے مد مقابل فواد خان کو شامل کرنے کی وجہ بتا دی۔ انیل کپور نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’خوبصورت‘ کے دوران جہاں ہمیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا وہاں ہمارے لئے سب سے بڑی پریشان سونم کپور کے مد مقابل ہیرو کا مرکزی کردار تھا کیوں کہ کوئی بھی اس کردار کو کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔انیل کپور نے یہ بھی کہا کہ تمام ہی نامور اداکاروں نے یہ کردار کرنے سے معذرت کرلی تھی تاہم پھر بھی ہماری تلاش جاری رہی لیکن ایک روز میری بیٹی ریہا کپور نے فواد خان سے متعلق بتایا اور اُن کے کام دکھائے جس سے میں بہت متاثر ہوا۔واضح رہے کہ انیل کپور کی پروڈکشن میں 2014 میں بننے والی فلم ’خوبصورت‘ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔