کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے بھارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

Published on May 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

نئی دلی(یواین پی ) کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے نتائج کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی جماعت کی شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرا مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارتی ووٹرز کی رائے کا احترام کرتا ہوں اور ووٹرز کی رائے پر ہی مودی اور بی جے پی کی جیت کو ماننا پڑے گا۔ ہمارے سیاسی اور نظریاتی اختلافات ہیں جو برقرار رہیں گے اور جس پر آئندہ بھی بات ہوتی رہے گی لیکن آج ان کی فتح کا دن ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنی مدمقابل امیدوار اداکارہ سمرتی ایرانی کو بھی جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں، پارٹی کارکن اور رہنما گھبرائیں نہیں، دل برداشتہ نہ ہوں اور کسی سے ڈریں نہیں، آپ کی لڑائی سچ اور حق کی لڑائی ہے جو جاری رہے گی۔واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 543 میں سے 346 نشستیں جیت کر کے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes