ننھی فرشتہ زیادتی و قتل کیس پر اداکاروں کے آواز اٹھانے کی مخالفت کرنے والےکو ماہرہ خان نے کھری کھری سنادیں۔

Published on May 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

کراچی (یواین پی ) ننھی فرشتہ زیادتی و قتل کیس پر اداکاروں کے آواز اٹھانے کی مخالفت کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو ماہرہ خان نے کھری کھری سنادیں۔ٹوئٹر صارف زروان علی نے فرشتہ کیس کے حوالے سے کہا کہ شوبز کے لوگوں کو ریپ کیسز کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے اداکاروں کو مخاطب کرکے کہا جس فحاشی کی آپ لوگ تشہیر کرتے ہیں ، وہ جنسی زیادتیوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے، اس لیے مہربانی کرکے ان معاملات سے دور رہیں۔ماہرہ خان نے اس ٹویٹ کے جواب میں حیرت کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا ’فحاشی‘ کی وجہ سے کسی کو ترغیب مل سکتی ہے کہ وہ ایک 10 سالہ بچی کا ریپ کرکے اسے قتل کردے؟۔ ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ایک ذہنیت کا معاملہ ہے، یہ شرمندگی اسی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ اہرہ خان نے دوٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گی ، ’ میری آواز ، میری زندگی، اور میں جو چاہوں گی وہی کروں گی‘۔خیال رہے کہ ماہرہ خان ، شہزاد رائے اور زیبا بختیار سمیت دیگر اداکاروں نے فرشتہ قتل و زیادتی کیس پر آواز بلند کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes