جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے سابق چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان صاحب کی زیرقیادت پی ٹی ائی مڈل ایسٹ کے وفد کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اعجاز چوہدری سے ملاقات ان کو حجاز مقدس آمد اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد وفد میں شامل تمام دوستوں نے انکو مبارکباد دی انہوں نے وفد کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا مڈل ایسٹ کی ٹیم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کے لئے تجاویز پیش کیں جبکہ آمدہ انٹرا پارٹی الیکشن پر بھی اعجاز چوہدری کو مکمل بریف کیا گیا اس میں وفد نے انکو چند تجاویز پیش کیں جس پر انہوں نے پاکستان جاکر پارٹی میٹنگز میں اٹھانے کا وعدہ کیا ملاقات کرنے والے وفد میں سابق اسٹنٹ ٹو چیف آرگنائزر جناب ظفر علی خان صاحب،سابق صدر ویسٹرن ریجن سعودی عرب سلطان عبدالباسط صاحب،سابق جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ صاحب،سینئر رہنما تنویر صدیق خان صاحب،سینئیر رہنما عنصر اقبال مغل صاحب، سئینئر چاند بدر بھٹی صاحب شامل تھے۔جبکہ خصوصی طور پر افضل چیمہ صاحب نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی جبکہ دو رہنماوں ملک سجاد حسین جوئیہ صاحب اور سابق ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ویسٹرن ریجن سعودی عرب امجد اقبال اعوان ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہ کرسکے ۔اعجاز چوہدری صاحب سابق چیف آرگنائزر مڈل ایسٹ جناب ذوالقرنین علی خان صاحب سمیت تمام وفد کا شکریہ ادا کیا اور مڈل ایسٹ میں پی ٹی آئی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا