قصور(یواین پی)تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس کی کاروائی ،موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شوکت عرف شوکی گینگ کا سرغنہ ایک ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے نقد ی رقم، تین عدد موٹرسائیکل اور دو پسٹل برآمد ۔تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ملزم شوکت عرف شوکی نے اپنے دیگر ساتھیوں آصف وغیرہ پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت راہزنی کی وارداتوں کے دوران نقدی ، موبائل فون ، موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے جبکہ دن کے وقت مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کرنے کی بھی وارداتیں کرتے تھے ،جو تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی کی سربراہی میں ایس ایچ او محمدیاسر کی زیر نگرانی اوردیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گینگ کو ٹریس کیا اور ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی تین عدد موٹرسائیکل ، نقدی 42ہزار روپے اور 2پسٹل برآمد کرلیے ہیں۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نے گنڈاسنگھ والا اور تھہ شیخم کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی اوقصور ڈاکٹر عبدالغفار قیصرانی نے پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔