جہانیاں(یو این پی )ماہ مبارک کی آخری گھڑیاں آپہنچیں جہنم کی آگ سے نجات کا تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہوگیا ہے۔کل20رمضان المبارک لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں خانیوال ،جہانیاں،، میاںچنوں، کبیروالا، چوک میتلا ،پل 114 ،ٹھٹھہ صادق آباد کی مساجد کے اندراعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات جاری ہے گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیںرمضان کے دو عشرے، عشرہ رحمت اور عشرہ مغفرت ختم ہوگئے جہنم کی آگ سے نجات کا عشرہ آگیا اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلة القدر کی تلاش میں آج لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں رمضان کے تیسرے عشرے میں طاق راتوں کی خاص اہمیت ہے،اس عشرے میں شب بیداری در حقیقت شب قدر کی تلاش ہے،جوہزارسال کی عبادت سے بہتر ہے اعتکاف بیس رمضان کو عصر کے بعد سے شروع ہوکرچاند رات تک جاری رہتاہے۔اعتکاف کے دس دن معتکفین حضرات تلاوت قرآن پاک، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کریں گے محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا طاق راتوں میں معتفکین خصوصی عبادت کریں گے اور کشمیر و فلسطین سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ساری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات ومناجات پیش کی جائیں گے