عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر مشاورت سے فیصلہ کرینگی: شہباز شریف

Published on May 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

لندن: (یواین پی) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر مشاورت سے فیصلہ کریں گی، عمران خان بدقسمتی سے دن رات جھوٹ بولتے ہیں، اپنی زندگی میں جھوٹ بولنے والے وزیراعظم نہیں دیکھا، مشکلات کے باوجود گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں، مشکلات کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کی۔ اپنی زندگی میں عمران خان سے زیادہ جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لوکل سرمایہ کار پیسہ لگانے کو تیار نہیں باہر سے کون لگائے گا۔ بد ترین مہنگائی اور بیروز گاری سےعوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ ہم نے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں جو موجودہ حکومت نے بند کر دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لندن آنے کا مقصد علاج کرانا تھا، میرے جسم سے کینسر کا مرض ختم ہو چکا ہے، ریگولر چیک اپ ضروری تھا اس لیے یہاں آیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题