حیدرآباد( علی رضا رانا) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ 5 شاہ نجف کالونی میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل ٹرانسفارمر پھٹ رہے ہیں 118 پر شکایت کرنے کے باوجود حیسکو ٹیم دیر سے آتی ہے اور ٹرانسفارمر کی درستگی اتنی ناقص ہے کہ لگانے کے کچھ دیر بعد لوڈ برداشت نہ کرتے ہوئے زور دار دھماکے سے پھٹ جاتا ہے جبکہ علاقے میں دوسرا اہم مسئلہ ایک لکڑی کا کارخانہ اور ناجائز کنڈا مافیا اور چوری سے چلنے والے اے سی بھی ہیں جو کہ حیسکو کی ناک کے نیچے چل رہے ہیں مگر کوئی نوٹس نہیں لے رہا ، اب اگر بات لوڈ کی جائے تو پورے حیددآباد میں لا تعداد بجلی کے کنڈے لگے ہوئے ہیں اگر بات صرف لطیف آباد کی جائے تو لطیف آباد نمبر 5،4،2،8،9،11،12 میں لاتعداد اے سی چوری کی بجلی سے چل رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق ایک ایک گھر میں 4،6 اے سی چوری کی بجلی پر چل رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اور اگر اندازا لگائیں کے ٹرانسفارمر کیوں لوڈ برداشت نہیں کر پارہے تو اہم وجہ بجلی چوری ہے کیو نکہ لائن دباو برداشت نہیں کرسکتی اور دھماکہ ہوجاتا ہے ، رمضان المبارک جاری ہے روزے دار شدید عزیت میں مبتلا ہیں سحر و افطار اندھیرے میں کرنی پڑھ رہی ہے اس وقت شہر حیدرآباد شدید گرمی کی لپٹ میں ہے مگر جو لوگ بجلی کا بل وقت پر بھرتے ہیں حیسکو ان صارفین کا ہی احساس کرلے اور چوری پر قابو پانا حیسکو کی زمہ داری ہے جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت بن گیا ہے عوام کی حکومت سندھ ، سی ای او حیسکو ، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور عام آدمی کو ریلیف دیں