لاہور(یو این پی) ماضی کی اردو اورپنجابی فلموں کی نامور اداکارہ رانی کی چھبیسویں برسی کے موقع پہ ماڈل و اداکارہ روز بٹ ،اداکارہ حمیراناز اور اداکار علی چوہدری نے فلمی ہیروئن رانی کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ رانی جیسی اداکارہ مدتوں بعد پیدا ہوتی ہے رانی نے کروڑوں فلم بینوں اور پرستاروں کے دلوں پر راج کیا انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی خاص مہارت حاصل تھی طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ان کی انمٹ اداکاری اور رقص پرستاروں کے دل و دماغ پہ نقش ہے رب کائنات ماہ صیام کے صدقہ سے ان کے درجات بلند فرمائے۔