جدہ (زکیر احمد بھٹی) خیبرپختوانخواہ اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی عمرہ کی ادائیگی کے لیےحجاز مقدس پہنچ گئے ۔ جدہ ائیرپورٹ پر ان کا استقبال عجب خان دیشانی (سابقہ سیکریٹری جنرل جدہ سٹی پی ٹی آئی) شہباز اختر بھٹی (سابقہ نائب صدر جدہ سٹی پی ٹی آئی) اشفاق واحد (سابقہ صدر یوتھ ونگ جدہ سٹی پی ٹی آئی) اور ممتاز خان سالارزئی ( سابقہ صدر باجوڑ ونگ جدہ سٹی پی ٹی آئی) نے کیا ۔عجب خان دیشانی نے وفد کی ترجمانی کرتے ہوئے مشتاق غنی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر خوش آمدید کہا اور مبارک باد پیش کی اور مختصراً جدہ باڈی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جناب اسپیکر مشتاق غنی نے اس موقع پر بیرون ملک پاکستانیوں کی کاوشوں کو سراہا ۔ سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔مشتاق غنی نےکہا کہ ہمیں اپنے وطن پاکستان کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے سعودی عرب کے قانون پر عمل پیرا رہنا چاہیے