ملک بھر میں آ ج ’یوم تکبیر“ جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا

Published on May 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

 

جہانیاں (یو این پی)پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے21برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں آ ج منگل کو ”یوم تکبیر“ جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا اس روز ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ملک بھر کے تمام شہروں میں مسلم لیگی کارکن ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے جبکہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ 21برس قبل 28مئی 1998ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题