حکومت ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس

Published on May 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے قیمتوں میں 75 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا لیکن مارکیٹ میں تاحال کسی میڈیسن کی قیمت میں کمی نہیں ہو سکی۔ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور، ادویات کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ، نوٹی فکیشن بھی جاری لیکن قیمتیں اب بھی برقرار ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے ادویات کی قیمتوں میں 75 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے انہوں نے پریس کانفرنس تک کر دی تھی۔تاہم عملی طور پر کسی نے مارکیٹوں میں جا کر عملدرآمد ہونے کو چیک کرنے کی زحمت نہیں کی۔ ہائی بلڈ پریشر اور بچوں کی مختلف بیماریوں کی ادویات کی قیمت کم کی گئی لیکن مارکیٹ میں تاحال کسی میڈیسن کی قیمت میں معمولی سی بھی کمی نہیں ہو سکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes