راولپنڈی(یواین پی)وویمن چیمبر آف کامرس راولپنڈی کی سر گرم رہنما ثنائ ظہیر کی زیر نگرانی خواتین کومالی طورپر مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں وومن چیمبر آف کامرس راولپنڈی اور نیشنل بنک پاکستان کے ممبران نے شرکت کی جس میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی اس پروگرام میں وومن چیمبر آف کامرس راولپنڈی کے عہدیداروں اورممبران سابق صدر اسمائ کنول، چیف ایگزیکٹو میڈم نیلم خالد چوہدری، صدر عابدہ بابر،سعدیہ وسیم سینئرنائب صدر، عظمٰی شاہد نائب صدر کے علاوہ بنک کے ممبران احسن ممتاز شا آسیہ اسلم صدر ایریا منیجر ،سید باسل بخاری ریلشنز منیجر بھی موجود تھے اس ایک روزہ سیمینار میں بنک آفیشل رفعت شاہین،صائم ندیم،یاسمین الماس،اختر ثمیرہ،راجا سیما اقبال ،لبنیٰ خان،نورین خان اور دیگر نے خواتین کے مسائل حل کرنے کے بارے بڑے اچھے اور بہتر انداز میں بریفنگ دی اور خواتین کو آسانی سے بنکنگ لون حاصل کرنے اور مارک اپ کے بارے میں آگاہی دی،انہوں نے کہا کہ جلد ہی وومن چیمبر آف کامرس راولپنڈی نیشنل بنک کے ساتھ ایک ایم او یو بھی سائن کریگا
نیشنل بنک کے آفیشل کا سیمینار میں شرکت کے لیے آنے پر وویمن چیمبرز آف کامرس کے ممبران نے شاندار استقبال کیا۔