ورلڈکپ شروع ہونے میں 1 دن باقی، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Published on May 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

لاہور: (یواین پی) آئی سی سی ورلڈ کپ کا جمعرات سے انگلینڈ میں آغاز ہو گا۔ میگا ایونٹ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، ڈیڑھ ماہ تک کھیلنے جانے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پجہ آزمائی کرینگی جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔میگا ایونٹ میں شامل دس ٹیمیں 11 وینیوز پر کھیلیں گی اور انکے درمیان فائنل سمیت48 میچز کھیلے جائینگے۔ عالمی کپ کا افتتاحی میچ جمعرات کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریگی، یہ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جائیگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم پہلے مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف 9 میچز کھیلے گی جس کے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ انتظامیہ نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کے باعث متاثر ہونے والے میچز کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题