اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق 4 جون سے 7 جون تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔خیال رہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے جاری قمری کیلنڈر کے مطابق 2019ء کو عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا گزشتہ دنوں سرکاری ویب سائٹ اور قمری کیلنڈر کا افتتاح کرتے وہئے کہنا تھا کہ علما کو اب پاپڑ بیلنا نہیں پڑیں گے، عیدالفطر پانچ جون کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔