شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاڈی پی او قصور

Published on May 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

قصور(یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورعبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اورقصور پولیس کا ہرجوان اس مقصد کے حصول کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے پولیس کے جوانوں کی محنت اور شہریوں کی دعاﺅں سے رمضان المبارک کے دوران پولیس کی غیر معمولی سکیورٹی ڈیوٹی بڑی کامیابی سے چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ نماز فجر سے لیکر تراویح تک تمام انتظامات کی مانیٹرنگ خود کررہا ہوں اور اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مساجد ڈیوٹی کو تسلسل سے چیک کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قصور پولیس کے بہترین حفاظتی انتظامات کے باعث رمضان المبارک کے دونوں عشرے بخیریت اختتام پذیر ہوئے اور آخری عشرے کے دوران بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی پی اوقصور نے کہا کہ شدید گرمی میں مساجدوں اور رمضان بازاروں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme