نوشہروفیروز (یواین پی)پولیس کا اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری سٹی پولیس پولیس نے منشیات فروش خانواھن اور مٹھیانی پولیس نے 3 رپوش ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری سٹی پولیس نوشہروفیروز نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات فروش ساجد عمرانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے تین بوتل وسکی شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے مٹھیانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے دو مطلوب ملزمان سیلم خاصخیلی اور ممتاز کو گرفتار کرکے ملزم ممتاز چانڈیو سے ایک پسٹل میگزین اور تین راونڈ برآمد کرکے ملزم کیخلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم سیلم خاصخیلی سے ایک بندوق اور تین کارتوس برآمد کرکے ملزم کیخلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے خانواھن پولیس نے دوران گشت کاروائی خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے خانواھن تھانے ایک مقدمہ میں روپوش ملزم شہمیر مری کو گرفتار کرلیا۔