عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم، پاکستان میں اضافے کا امکان

Published on May 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کی وجہ سے چین نے اپنے پاس موجود نایاب اور کمیاب دھاتوں کا کارڈ استعمال کیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔توقع ہے کہ اگر دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان سرد مہری جاری رہی تو خام تیل کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کے روز خام تیل کی قیمت 68.35 بیرل فی ڈالر تھی جس میں 1.76 ڈالر کی کمی دیکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 1.53 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تناؤ کے بعد چین نے ایک روز قبل نایاب اور قیمتی دھاتوں اور معدنیات کا کارڈ استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا جن کی بڑی مقدار اس کے پاس ہے اور اسی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملنے والا ہے اور یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题