اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزداراورمحمودخان وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزداراورمحمودخان وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ،معاون خصوصی نعیم الحق اوروفاقی وزیرمرادسعید بھی ہمراہ ہوں گے ، وزیراعظم کودورے کی دعوت سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دی، وزیراعظم اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس میں کل شرکت کریں گے۔