پل دو پل دا پیار “ اور ”گل سوچ کے میری جان“ کے شاعر گوہر ایوب جبکہ مرکزی خیال زکیر بھٹی کا ہے
لاہور(یواین پی)فوک گلوکار افضل شاد کے دو نئے گیت عید کے موقع پہ ریلیز ہونگے” پل دو پل دا پیار نئیں“ اور ”گل سوچ کے میری جان“ کے شاعرگوہر ایوب جبکہ مرکزی خیال زکیر بھٹی کا ہے نئے گیتوں کے ڈائریکٹر منشاءجمال ہیں یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے فوک سنگر افضل شاد نے بتایا کہ ” مینوں روندی اے چیتے کرکے“گیت کی زبردست پزیرائی کے بعد میرے نئے دو گیت تیار ہو چکے ہیں جو عید الفطر پہ ریلیز ہونگے ان گیتوں کی دھنیں دل کی تاروں کو چھو لینے والی ہیں جبکہ اس کی شاعری بھی لاجواب ہے مجھے یقین ہے کہ شائقین موسیقی میرے پہلے گیتوں کی طرح نئے گیت بھی پسند کرینگے ویڈیو کی عکس بندی میں معروف ماڈل نے حصہ لیا۔