نوشہروفیروز(یواین پی)کنڈیارو پولیس کا مبینہ پولیس مقابلہ تین ڈاکو گرفتار چوری شدہ چھ لاکھ چالیس ہزار مالیت کی سات اعلیٰ نسل کی بکریاں برآمد ملزمان سے ایک ریوالور اور ایک سوزوکی پک اپ برآمدتفصیلات کے مطابق کنڈیارو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او اختر علی ابڑو اور ایس آئی سید علی رضا کی قیادت میں پولیس پارٹی نے کنڈیارو کے قریب چھنڈن موری کے قریب ناکہ بندی کی جہاں پر پولیس کا ڈاکوں سے مقابلہ ہوا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے جنہیں پولیس نے جلد گرفتار کرلیا گرفتار ڈاکووں پریل عرف پرو شر کیچی اندھڑ علی گل بھٹو کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایکٹیو کرمنلز ہیں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ اعلیٰ نسل کی سات بکریاں برآمد کی ہیں جن کی مالیت 640000 چھ لاکھ چالیس ہزار بتائی جاتی ہے اس کے علاوہ ملزمان سے ایک ریوالور اور ایک سوزوکی پک اپ ڈالا برآمد کیا ہے کنڈیارو پولیس نے ملزمان کیخلاف سرکاری مدعیت میں ڈاکہ زنی پولیس مقابلہ سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ایس ایس پی کی کنڈیارو پولیس کی کامیاب کاروائی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔