ناٹنگھم (یواین پی )کرکٹ ورلڈ کپ 2019میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا ۔نا ٹنگم کے ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں سرفراز الیون کا اہم مقابلہ ہو گا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ ڈھائی بجے شروع ہو گا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فخر زمان ،امام الحق ،بابر اعظم ،سرفراز احمد ،حارث سہیل ،آصف علی ،شاداب خان ،عماد وسیم ،محمد عامر ،وہاب ریاض اور حسن علی کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے ۔شعیب ملک ،محمد حسنین اور شاہین آفریدی کو پہلے میچ میں موقع نہیں دیا گیا ۔