سشما سوراج کیلئے ملتانی سوہن حلوہ؟

Published on May 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

ملتان(یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق انڈیا کے لہجے میں مٹھاس لانے کے لیے اب وہ اپنی انڈین ہم منصب سشما سوراج کو مٹھائی کے بدلے میں اپنے آبائی علاقے ملتان کا مشہور سوہن حلوہ بھیجیں گے۔ جدہ میں او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر نیڈیا کے نمائندے نے وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آپ کچھ کڑوی باتیں کرتے ہیں، اس لیے مٹھائی لائی ہوں تاکہ میٹھی باتیں کریں، زیادہ کڑوی باتیں تو نئی دہلی کی طرف سے ہوتی ہیں، کیا آپ سشما جی کے لیے ملتان کا سوہن حلوہ بھیجیں گے؟اس سوال کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ملتان کا سوہن حلوہ ویسے بھی بہت مشہور اور بہت لذیذ ہے۔ ‘مجھے نہیں معلوم انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج کو نئی کابینہ میں کیا ذمہ داری دی جاتی ہے تاہم وہ جہاں بھی ہوئیں انہیں ملتان کا سوہن حلوہ بھیجوں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں ابھی اپنے سٹاف کو کہہ دیتا ہوں بشکیک کانفرنس میں سوہن حلوے کے ڈبے لے کر جانے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes