ہمیں عید کی خوشیوں میں نادار اور مستحق افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے اداکارہ ردا عاصم

Published on May 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 611)      No Comments

کافی پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوں جلد میرے نئے ڈرامے مختلف ٹی وی چینل پر نشر ہونگے
جدہ( زکیر احمد بھٹی) ہمیں عید کی خوشیوں میں نادار اور مستحق افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے آج جو ظلم وستم مسلمانوں پر ہو رہے ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے عید سادگی کے ساتھ منانی چاہیے ان خیالات کا اظہار اداکارہ ردا عاصم نے یواین پی بیوروچیف زکیر احمد بھٹی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ہم جتنی خوشیوں بانٹیںگے ہماری جانب محبتیں لوٹ کے آئیں گی ہمیں غریب ،مسکین یتیم بچوں کا خیال رکھنا چاہیے انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں اداکارہ ردا عاصم نے مزید بتایا کہ عید کے بعد اپنے نئے ڈراموں کی ریکارڈنگ میں حصہ لونگی آجکل کافی پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوں بہت جلد میرے نئے ڈرامے مختلف ٹی وی چینل پر نشر ہونگے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes